سکیورٹی اداروں کی بڑی کامیابی،متحدہ لندن کے 5 ٹارگٹ کلر گرفتار

Nov 25, 2020 | 11:40:AM
سکیورٹی اداروں کی بڑی کامیابی،متحدہ لندن کے 5 ٹارگٹ کلر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) انسداد دہشت گردی فورس(سی ٹی ڈی) سندھ نے شہرقائد کے 3 مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن سے وابستہ 5 ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔

 

تفصیلات کے مطابق انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی کا کہنا ہے کہ تین مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران گرفتار 5 ملزم متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ومطلوب تھے، گرفتار ملزمان نے اجمل پہاڑی اور کاشف ڈیوڈ کے ساتھ بھارت میں تربیت حاصل کی، ایم کیو ایم لندن ٹارگٹ کلر کو انڈیاوسن گنج میں ٹریننگ دی گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ انڈین را سے تربیت یافتہ ٹارگٹ کلر محمدعلی گھمٹی اجمل پہاڑی کا قریبی ساتھی تھا۔ ملزم 1995سے2005تک ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا۔ 1997میں محمد علی نے پولیس اہلکار کا اورنگی میں قتل کیا۔ 1997میں ملزم نے اورنگی میں فیصل عرف پراٹھا کوقتل کیا۔

 انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ 2005میں شارع نور جہاں پر ملزم نے سنی تحریک کے کارکن کو قتل کیا۔ کاروائی میں سلمان، عمیر اور شہزاد بیک گرفتار ہوئے۔مظہر مشوانی نے مزید بتایا کہ ملزمان 2010سے2012تک دہشت گردی میں ملوث رہے۔ ملزمان کے خلاف جمشید کوارٹر، فیروز آباد، پاک کالونی اور مومن آباد تھانے میں مقدمات درج ہیں۔