راجن پور: خاتون کو فروخت کرنے کا انکشاف، 3 ملزمان گرفتار

May 25, 2024 | 19:52:PM
راجن پور: خاتون کو فروخت کرنے کا انکشاف، 3 ملزمان گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جنوبی پنجاب کے ضلع راجن پور میں خاتون کو 8 لاکھ روپے میں فروخت کرنے کا انکشاف ہو گیا، پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

جنوبی پنجاب کے ضلع راجن پور میں پولیس نے خاتون کو غیرت کے نام پر فروخت ہونے سے بچا لیا، پولیس نے خاتون کو بازیاب کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا، 

یہ بھی پڑھیں: دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت کا قانون فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج

پولیس ترجمان کے مطابق سسرالیوں کی جانب سے حسنیہ بی بی نامی خاتون پر ناجائز تعلقات کا الزام لگا کر گل محمد نامی شخص کو 8 لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بازیاب کیا۔