دوسرا ٹی 20:انگلینڈ نے پاکستان کو23 رنز سے شکست دے دی

May 25, 2024 | 18:12:PM
دوسرا ٹی 20:انگلینڈ نے پاکستان کو23 رنز سے شکست دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) دوسرے ٹی 20میچ میں میزبان انگلینڈ نے پاکستان  کو 23 رنز سے شکست دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں کھیلے گئے ٹی 20سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان انگلینڈ نے 184رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں پاکستان  کی پوری ٹیم صرف 160 رنز پر آؤٹ ہو گئی ،انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز سکور کیے، انگلینڈ کی جانب سے کپتان جوز بٹلر نے 51 گیندوں پر 8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 84 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، ان کے علاوہ ول جیکس نے 37، فل سالٹ نے 13 اور جونی بیرسٹو نے 21 رنز کی اننگز کھیلی، پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 36 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، عماد وسیم اور حارث رؤف نے 2،2 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد عامر اور شاداب خان کوئی بھی وکٹ حاصل نہ کر پائے، پاکستان کی جانب سے شاداب خان مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے، انہوں نے مقررہ 4 اوورز میں 55 رنز دیئے۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 160 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،، فخر زمان نے 45 اور بابر اعظم نے 32 رنز کی اننگز کھیلی، افتخار احمد نے 23 اور عماد وسیم نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔

قبل ازیں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان پاکستان کپتان بابر ٹیم کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بولرز کے انتخاب میں مشکل ہورہی ہے، کھلاڑیوں کے لیے پیغام ہے کہ اپنی 100 فیصد کارکردگی دیکھائیں، برمنگھم میں جب بھی کھیلتے ہیں بھرپور سپورٹ ملتی ہے, پچ بیٹنگ کے لیے بہت اچھی لگ رہی ہے.

یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کی نائب کپتانی سے متعلق زیرِ گردش خبروں پر پی سی بی کا موقف آ گیا

دوسری جانب انگلش کپتان جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ ہم اچھی کرکٹ کھیل کر سیریز جیتا چاہتے ہیں، یہ سیریز ورلڈ کپ کے لیے بہت اہم ہے۔

فاسٹ بولر حارث رؤف کی انجری کے بعد قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، پاکستانی پلیئنگ الیون میں کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف ، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عامر، محمد رضوان، صائم ایوب، شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔