پنجاب حکومت سولر انرجی میں سرمایہ کاری کیلئے سنجیدہ ہے ، شافع حسین

May 25, 2024 | 13:10:PM
پنجاب حکومت سولر انرجی میں سرمایہ کاری کیلئے سنجیدہ ہے ، شافع حسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب کے وزیر صنعت وتجارت شافع حسین نے کہا ہے کہ حکومت مقامی سطح پر سولر پینلز کی مینو فیکچرنگ میں سنجیدہ ہے۔

صوبائی وزیر صنعت وتجارت شافع حسین سے چین کی ایک سولر کمپنی کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پنجاب میں سولر پینلز مینو فیکچرنگ پلانٹ لگانے پر بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شافع حسین نے کہا کہ چینی کمپنی سولر انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرے، ہم سہولت دیں گے، غیر ملکی سولر کمپنیوں نے پنجاب میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما پروپیگنڈا کے ذریعے اشتعال انگیزی پھیلا رہے ہیں: عظمیٰ بخاری

شافع حسین کا کہنا ہے کہ سولر انرجی کے فروغ کے لیےطویل المدت پالیسی بنائی جائے گی، پنجاب میں اس وقت سولر انرجی میں سرمایہ کاری کا بہترین وقت ہے۔