گوگل کروم نے ڈیفالٹ کلر سکیم تبدیل کرنے کا عمل نہایت آسان کر دیا

May 25, 2023 | 23:46:PM
گوگل کروم نے ڈیفالٹ کلر سکیم تبدیل کرنے کا عمل نہایت آسان کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گوگل کروم کی جانب سے ڈیفالٹ سیٹنگز میں تبدیلی کر دی گئی ہے جس سے ڈیفالٹ کلر سکیم کو تبدیل کرنا نہایت آسان ہو  گا۔

گوگل کی جانب سے کروم کی سفید اور گرے رنگ پر مشتمل  ڈیفالٹ کلر سکیم کو تبدیل کرنے کا عمل بہت آسان کر دیا گیا ہے۔ اس مقصد کیلئے کمپنی کی جانب سے نیا سائیڈ پینل گوگل کروم میں شامل کیا جا رہا ہے جس سے کسٹمائزیشن فیچرز تک رسائی آسان ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک میں راز داری سے تبدیلی کر دی گئی

گوگل کے مطابق اس نئے فیچر کی مدد سے اب صارفین ڈیفالٹ کلر سکیم، بیک گراؤنڈ سکیم، یا کوئی سیٹنگ کو تبدیل کرنے کیلئے سکرین پر دائیں طرف نیچے کسٹمائز کروم کے آئیکون پر کلک کر کے اپنی مرضی اور پسند کے مطابق کلر سکیم یا اپنی من چاہی تصویر کا بھی انتخاب کر سکیں گے اور بدل سکیں گے۔

واضح رہے کہ گوگل نے صارفین کی آسانی کیلئے ریفریش ڈیلی کا آپشن بھی متعارف کرایا ہے جس کی مدد سے بیک گراؤنڈ روزانہ کی بنیاد پر خود بخود تبدیل ہو جائے گا۔