سعودی عرب کا کینیڈا کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان

May 25, 2023 | 12:12:PM
سعودی عرب کا کینیڈا کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان
کیپشن: اوٹاوا میں واقع سعودی سفارت خانہ ۔ فائل تصویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے بدھ کو کینیڈا کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ ’یہ فیصلہ 18 نومبر 2022ء کو بینکاک میں ایشیاء پیسیفک اکنامک کوآپریشن فورم (اے پی ای سی) میں شرکت کے موقع پر ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈر کے درمیان ہونے والی بات چیت کے نتیجے میں  سامنے آیا ہے‘۔

وزارت خرجہ نے بیان میں کہا کہ ’سفارتی تعلقات کی بحالی دونوں ملکوں کی اس مشترکہ خواہش کا نتیجہ ہے کہ مشترکہ مفادات اور احترام باہمی کی بنیاد کا نتیجہ ہے‘۔

علاوہ ازیں کینیڈا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ’ کینیڈا نے سعودی عرب میں جین فلپ لینٹو کو نیا سفیر مقرر کیا ہے‘۔

Shamroze Khan

شمروز خان صحافت کے طالب علم ہیں اور بطور سب ایڈیٹر (ویب) 24 نیوز کے ساتھ منسلک ہیں۔ سماجی مسائل، موضوعات اور حقائق پر لکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔