سلمان خان گینگسٹر لارنس بشنوئی کی ہٹ لسٹ میں شامل ہو گئے

May 25, 2023 | 00:19:AM
سلمان خان گینگسٹر لارنس بشنوئی کی ہٹ لسٹ میں شامل ہو گئے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان بدنامِ زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کی ہٹ لسٹ کے ٹاپ 10 اہداف میں شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تہاڑ جیل میں قید، بدنام زمانہ مجرم، گینگسٹر لارنس بشنوئی نے بھارتی نیشنل انویسٹیگیشن ایجنسی کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ اس کا سلمان خان کو مارنے کا ارادہ تھا، سلمان خان گینگسٹر کی جانب سے بنائی گئی اہداف کی فہرست میں ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔ یاد رہے کہ لارنس بشنوئی نے گزشتہ سال دسمبر میں این آئی اے کے سامنے بھی اعتراف کیا تھا کہ ان کی ہدایت پر ان کے کارندے سمپت نہرا نے سلمان خان کی ممبئی رہائش گاہ کی ریکی کی تھی تاہم نہرا کو ہریانہ پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس نے گرفتار کر لیا تھا۔

یاد رہے کہ سلمان خان کی جان کے پیاسے گینگسٹر لارنس بشنوئی کا ایک بار سلمان خان کو جان سے مار دینے کی دھمکی اور وجہ بتاتے ہوئے اپنے بیان میں کہنا تھا کہ "سال 1998ئ میں سلمان خان نے کالے ہرن کا شکار کیا تھا جسے بشنوئی برادری مقدس سمجھتی ہے، سلمان خان کے اس عمل نے ہماری برادری کے جذبات کو مجروح کیا تھا جس کا بدلہ لینے کے لیے وہ اداکار کو مارنا چاہتا ہے۔"رواں سال 11 اپریل کو سلمان خان کو جان سے مارنے کی ایک اور دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی تھی۔

ممبئی پولیس کے مطابق فلم "دبنگ" کے اداکار کو دھمکی آمیز ای میل بھیجنے پر ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد سلمان خان کو پولیس کی جانب سے "وائے پلس" سیکیورٹی فراہم کر دی گئی تھی۔ مہاراشٹر کی ریاستی حکومت نے یہ قدم اداکار کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد اٹھایا تھا۔

واضح رہے کہ گولڈی برار ہی نے گزشتہ سال پنجاب کے مانسا ضلع میں پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

کینیڈا میں مقیم گولڈی برار نے پہلے مبینہ طور پر یہ دعویٰ کیا تھا کہ "گلوکار سدھو موسے والا کو وکرم جیت سنگھ کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے قتل کیا گیا تھا۔"دوسری جانب بشنوئی نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ "سلمان خان کے علاوہ وہ آنجہانی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے مینیجر شگن پریت کو بھی مارنا چاہتے تھے۔"