لانگ مارچ۔ تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات۔حکومت نے بڑی پیشکش کردی

May 25, 2022 | 17:09:PM
لانگ مارچ۔ تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات۔حکومت نے بڑی پیشکش کردی
کیپشن: پی ٹی آئی جلسہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  تحریک انصاف  اور حکومت میں لانگ مارچ سے قبل مذاکرات ،مذاکرات کے دوران حکومت کی طرف سے اصرار کیا گیا کہ پی ٹی آئی دھرنا نہ دے، عمران خان صرف جلسہ کریں، کنٹینر ہٹا دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے مذاکرات میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ایاز صادق، پیپلز پارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی شامل تھے جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے پرویز خٹک اور اسد عمر مذاکرات میں موجود تھے۔

  تحریک انصاف کی طرف سے اعلان کئے گئے لانگ مارچ کا کارواں رواں دواں ہے، اسی دوران حکومت کی طرف سے پکڑ دھکڑ جاری ہےجبکہ حکومت نے ملک کے مختلف شہروں میں کنٹیرز لگا کر راستے بند کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیںراستوں  کی بندش۔وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز  نے بڑا بیان دیدیا

خیال رہے کہ تحریک انصاف نے اسلام آباد میں دھرنے کیلئے اجازت مانگی تھی تاہم حکومت نے نقص امن کے خدشات کے تحت انکار کر دیا تھا، سپریم کورٹ نے حکومت کو حکم دیا تھا کہ تحریک انصاف کو جلسے کیلئے مناسب جگہ فراہم کی جائے۔