بلوچستان: میگا کرپشن کیس میں سابق  صوبائی سیکرٹری خزانہ کو 10سال قید ، تمام جائیداد ضبط

May 25, 2021 | 15:18:PM
بلوچستان: میگا کرپشن کیس میں سابق  صوبائی سیکرٹری خزانہ کو 10سال قید ، تمام جائیداد ضبط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)احتساب عدالت کوئٹہ نے بلوچستان میگا کرپشن کیس  میں محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کوئٹہ نے  میگا کرپشن کیس میں سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو 10سال قید کی سزا سنائی سناتے ہوئے انکی تمام جائیداد ضبط کرنےکا حکم دیا ہے۔اس  میگا کرپشن کیس میں سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کو 2 سال 2 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے اور انکی سزا ان کے ٹرائل کے دوران گرفتاری کے وقت سے شروع ہوگی ۔ عدالت نےسابق سیکرٹری بلدیات بلوچستان عبدالباسط اور سابق صوبائی سیکرٹری لوکل کونسل  فیصل جمال  کو عدالت نے بری کردیا۔یاد رہے کہ سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو میگاکرپشن کیس میں6 مئی 2016کو گرفتار کیا گیا تھا، ان کے گھر سے 64کروڑ روپے سے زائد کی نقدی اور زیورات ملے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ:  آج سے مغرب کے بعد بلا ضرورت باہر گھومنے پر پابندی