وزیر اعلیٰ بلوچستان کا 2 ہزار غیر حاضر ٹیچرز کی برطرفی کا حکم

Mar 25, 2024 | 22:03:PM
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا 2 ہزار غیر حاضر ٹیچرز کی برطرفی کا حکم
کیپشن: سرفراز بگٹی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے 2 ہزار غیر حاضر ٹیچرز کی برطرفی کا حکم دے دیا اور واضح کردیا کہ محکمہ تعلیم میں کوئی مداخلت نہیں ہوگی اور میرٹ پر ضلعی تعلیمی افسران لگائے جائیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔وزیر اعلیٰ نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو ہدایت کی کہ وہ ایک ماہ میں عادی غیر حاضر ٹیچرز کو برطرف کرکے رپورٹ پیش کریں۔اس کے باوجود اگر کوئی ٹیچر غیر حاضر پایا گیا تو سیکریٹری تعلیم کے خلاف کارروائی ہوگی۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ تعلیمی اخراجات کی مد میں صوبے میں ہر بچے پر ماہانہ 5 ہزار 625 روپے خرچ کیے جارہے ہیں، جو سالانہ 72 ہزار روپے کے لگ بھگ فی کس خرچ بنتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اتنے اخراجات میں تو ہر بچہ ملک کے اعلیٰ ترین نجی تعلیمی ادارے میں تعلیم حاصل کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز کی خالی نشست پر کون الیکشن لڑےگا؟ن لیگ نے اہم شخصیت کو ٹکٹ جاری کردی