وزیر تعلیم گلگت بلتستان کی سرکاری گاڑی راولپنڈی سے چوری

Mar 25, 2024 | 17:27:PM
وزیر تعلیم گلگت بلتستان کی سرکاری گاڑی راولپنڈی سے چوری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق) راولپنڈی سے وزیرتعلیم گلگت بلتستان کی سرکاری گاڑی چوری ہو گئی۔
وزیر تعلیم گلگت بلتستان کی سرکاری گاڑی راولپنڈی سے چوری کر لی گئی، سرکاری ویگو وزیرتعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا کے زیر استعمال تھی، سرکاری گاڑی کا نمبر GLTA-6326 ہے، گاڑی کی ملکیت محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کی تھی اور مالیت 65 لاکھ روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اعظم سواتی سینیٹ الیکشن لڑ پائیں گے یا نہیں؟ اپیلٹ ٹربیونل نے فیصلہ سنا دیا

تھانہ نیو ٹاؤن نے صوبائی وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزادآغا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ سحری کے وقت گاڑی گھر کے سامنے گلی میں کھڑی تھی تاہم صبح 8 بجے باہر نکلا تو گاڑی غائب تھی۔

سرکاری گاڑی چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے جس میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ ماسک پہنے دوموٹر سائیکل گاڑی کے پاس پہنچے، ایک شخص موٹر سائیکل سے نیچے اترا، چور نے  ویگو گاڑی کو باآسانی چابی لگا کر دروازہ کھولا گاڑی لے کر فرار ہو گیا۔

خیال رہے کہ راولپنڈی میں موٹر سائیکل اور گاڑی چوری کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔