ٹک ٹاکر حریم شاہ کی جان کو خطرہ، اسکاٹ لینڈ یارڈ نے سکیورٹی فراہم کردی

Mar 25, 2024 | 14:29:PM
ٹک ٹاکر حریم شاہ کی جان کو خطرہ، اسکاٹ لینڈ یارڈ نے سکیورٹی فراہم کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کو دھمکیاں ملنے کے بعداسکاٹ لینڈ یارڈ نے سکیورٹی فراہم کردی،پولیس نے تصدیق کی ہے کہ یہاں کچھ لوگوں کی طرف سے دھمکیاں موصول ہونے کے بعد اسکاٹ لینڈ یارڈ کے ذریعے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔

لندن پولیس کے ترجمان نے تصدیق کی کہ حریم شاہ، جن کا اصل نام فضا ہے، انہوں نے پولیس کو کچھ لوگوں سے متعلق کی گئی شکایت میں الزام لگایا تھا کہ ان کا  پیچھاکیا جارہا ہے اور  انہیں بلیک میل کرتے ہوئے دھمکی دی جارہی ہے،حریم شاہ نےکچھ لوگوں کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد پولیس سے رابطہ کیا تھا، جن سے اس کا مانچسٹر میں تعارف ہوا اور وہ ان کے ہمراہ رہی تھیں۔

 خیال رہے کہ پچھلے ہفتے حریم شاہ کی کچھ ویڈیوز اور تصاویر گمنام اکاؤنٹس کے ذریعے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تھیں۔

یہ تنازع برطانوی پاکستانیوں کے ایک گروپ نے پاکستانی میڈیا کے ممبروں سے رجوع کرنے کے بعد شروع کیا جس میں الزام لگایا کہ حریم نے مانچسٹر میں 6 ہزارپاؤنڈ چوری کرلئے اور شہر سے لندن فرار ہوگئی تاہم حریم نے رقم چوری کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ الزام لگانے والوں کو اس کے خلاف پولیس کے پاس جانا چاہیے اور اس کی تفتیش کرنی چاہیے، بجائے اس کے کہ وہ اسے سوشل میڈیا پر بدنیتی، دھمکیوں اور بلیک میل کے ذریعے بدنام کریں۔

علاوہ ازیں حریم شاہ کا کہنا ہے کہ دھمکیاں دہنے والے بعض افراد کا تعلق سیاسی جماعتوں سے بھی ہے، پولیس کی تحقیقات میں سب سامنے آجائے گا۔ 
 یہ بھی پڑھیں: ڈالر مزید سستا، اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان