ہندو برادری آج مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے

Mar 25, 2024 | 09:35:AM
ہندو برادری آج مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا رنگوں بھرا مذہبی تہوار ’’ہولی‘‘ بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منائے گی۔

تفصیلات کے مطابق بہار کے موسم کی آمد پر منائے جانے والے ہندوؤں کے مذہبی تہوار ہولی کو ’’رنگوں کا تہوار‘‘بھی کہا جاتا ہے، ہولی کی تقریبات دو دن چلتی ہیں، پہلے دن مختلف رسومات ادا ہوتی ہیں اور دوسرے دن رنگ بکھیرے جاتے ہیں، بچے اور بڑے ایک دوسرے پر رنگ پھینکتے ہیں،ملک بھر بالخصوص صوبہ سندھ کے علاقوں مٹھی، حیدرآباد، جیکب آباد، تھرپارکر میں ہولی کی تقریب میں ہندوؤں کیساتھ مسلم برادری کے افراد شرکت کر کے رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کا اظہار کرتے ہیں۔

دوسری جانب صدر آصف علی زرداری نے ہولی پر ہندو برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملک کیلئے پاکستانی ہندو برادری کی خدمات قابل ستائش ہیں، پاکستان کا آئین مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے، پاکستان تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا ایک خوبصورت گلدستہ ہے۔

ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے 700 خاندانوں کو ’’ہولی‘‘ کے موقع ہولی پیکیج دینے کا اعلان کر دیا، ہولی کی خوشیاں دوبالا کرنے کیلئے فی کس 10 ہزار روپے دیئے جائیں گے، فنڈز کا اجراء کر کے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز تک پہنچا دیا گیا۔