محکمہ موسمیات کی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی

Mar 25, 2023 | 21:17:PM
محکمہ موسمیات کی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی بیشگوئی کر دی ہے ۔

تفصیلات کےمطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  اتوار کے روز اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہو گی جس کے بعد موسم سرد ہونے کا امکان ہے، بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب اورکشمیر میں بھی تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ  ملک کے دیگر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ 

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سوات، دیر، مالاکنڈ، مانسہرہ اورکرم میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، مری ،گلیات اورگردونواح میں ہلکی بارش کا امکان ہے ، بلوچستان اور سندھ کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ  کشمیر  اورگلگت بلتستان  میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔