ماہ رمضان کی مناسبت سے توثیق حیدر کے دو مشورے 

Mar 25, 2023 | 11:40:AM
پاکستان کے انتہائی باصلاحیت ٹی وی اینکر اور اداکار توثیق حیدر نے ماہ رمضان کی مناسبت سے دو مشورے سوشل میڈیا صارفین کو دے دیئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کے انتہائی باصلاحیت ٹی وی اینکر اور اداکار توثیق حیدر نے ماہ رمضان کی مناسبت سے دو مشورے سوشل میڈیا صارفین کو دے دیئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر توثیق حیدر نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’رمضان کے لئے توثیق حیدر کے دو مشورے‘۔

اس ویڈیو میں انہیں رمضان المبارک کی مبارک باد دیتے ہوئے اس کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے دیکھا اور سنا جاسکتا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ’اس رمضان المبارک ہمیں دو دھلائیاں کرنی ہیں، ایک ایک کرکے بتاؤں گا۔

انہوں نے پہلی دھلائی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’پہلی دھلائی جسم کے اندر سے صحت کی دھلائی ہے، ہمیں اس ماہ اندر سے اپنے آپ کو ڈی ٹاکس کرنا ہے۔

انہوں نے ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب وہ بھی مانتے ہیں کہ سال بھر الٹی پلٹی چیزیں کھانے کے بعد ایک ماہ کے روزے رکھنا ہمارے لئے صحت بخش ہے اور انہوں نے سحری و افطاری میں ضرورت کے مطابق غذا لینے کا مشورہ بھی دیا۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ: عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کی ضمانت منظور

انہوں نے دوسری دھلائی کے حوالے سے کہا کہ وہ پہلی دھلائی سے زیادہ اہم ہے، اس کے لئے ہمیں رونا پڑے گا۔

 انہوں نے کہا کہ روزے اور فاقے میں فرق رکھنے کی ضرورت ہے، اس ماہِ مبارک میں ہمیں اپنا طرز زندگی بدلتے ہوئے دھوکے، بے ایمانی ، جھوٹ جیسی بری عادتوں کو ترک کرکے اچھا انسان بننے کی کوشش کرنی چاہیئے۔