بھارتی وزیراعظم کا دورہ بنگلہ دیش ،ہزاروں افرادکا احتجاج و نعرے بازی

Mar 25, 2021 | 23:33:PM
بھارتی وزیراعظم کا دورہ بنگلہ دیش ،ہزاروں افرادکا احتجاج و نعرے بازی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بنگلہ دیش میں بھارتی وزیراعظم کے دورے کیخلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور نریندر مودی کیخلاف نعرے بازی کی ۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں بھارتی وزیراعظم کے دورے کیخلاف ہزاروں طلبا سڑکوں پر نکل آئے اور نریندر مودی کیخلاف احتجاج کیا،مظاہرے کے دوران پولیس اور طلبا میں جھڑپوں بھی ہوئیں،پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جس سے 40 طلبا زخمی ہوئے جن کو ہسپتال منتقل کردیاگیاادھرطلبا کی جانب سے پتھراﺅ چارپولیس اہلکار زخمی ہو گئے ،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 33 طلبا کو حراست میں لے لیا۔
مظاہرین نے الزام عائد کیاگیا ہے کہ 2002 میں گجرات فسادات میں ہندوﺅں نے سینکڑوں مسلمانوں کو شہید اور زخمی کیا۔
واضح رہے کہ نریندرمودی کل 2 روزہ دورے پر بنگلہ دیش پہنچے گے جہاں وہ بنگلہ دیش کی گولڈن جوبلی کی 10 روزہ تقریبات میں شرکت کریں گے ،سری لنکا، نیپال، بھوٹان اورمالدیپ کے رہنما پہلے ہی بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: طلبا اور فلم انڈسٹری کیلئے ٹیکس چھوٹ ختم، شوکت خانم کی برقرار، صدر نے آرڈیننس جاری کردیا