ملاوٹی دودھ کا دھندہ کرنیوالےفوڈ اتھارٹی کے ریڈار پر

Jun 25, 2021 | 12:39:PM
ملاوٹی دودھ کا دھندہ کرنیوالےفوڈ اتھارٹی کے ریڈار پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مظفرگڑھ میں ملاوٹی دودھ کا مکروہ دھندہ کرنیوالے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ریڈار پرآ گئے۔۔۔

تفصیلات کے مطابق ڈیری سیفٹی ٹیم کی ہیڈ بکینی کے قریب ملک کولیکشن سنٹر اور دودھ بردار گاڑی کی چیکنگ کی گئی۔ کارروائی کے دوران 950 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کولیکشن سنٹر میں موجود دودھ کو جدید لیکٹوسکین مشین کے ذریعے چیک کیا گیا۔ رفاقت علی نسوآنہ دودھ میں مضر صحت کیمیکلز اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔

 واضح رہے کہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے ناکہ بندی کے دوران گاڑی نمبر J5590 میں موجود دودھ کے معیار کو بھی چیک کیا گیا۔ رفاقت علی نسوآنہ معیار بہتر نہ ہونے پر دودھ بردار گاڑی مالکان کو 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔خیال رہے ملاوٹی دودھ کا استعمال بچوں اور بڑوں کی ہڈیوں کو کمزور بنادیتا ہے۔ رفاقت علی نسوآنہ عوام تک ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی یقینی بنانا پنجاب فوڈ اتھارٹی اولین ترجیح ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:    اسلامی یونیورسٹی ریپ کیس،ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست