آئل ٹینکرز ہڑتال : دوسرے روز بھی جاری رہی

Jun 25, 2021 | 09:53:AM
آئل ٹینکرز ہڑتال : دوسرے روز بھی جاری رہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی ملک گیر ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی۔

تفصیلات کے مطابق مسلسل دوسرے روز آئل کی ترسیل بند ہے۔ وفاقی حکومت نے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشنز کو آج مدعو کرلیا۔ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن اور حکومتی عہدیداران کا اسلام آباد میں اجلاس آج 12 بجے ہوگا۔ جس میں  آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن، حکومتی عہدیداران، اوگرا   اجلاس میں موجود ہونگے۔

 واضح رہے کہ آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی حمایت سے انکار کردیا ہے۔آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے مطابق کراچی کے سوا ملک بھر میں سپلائی نارمل ہے جبکہ کراچی میں بھی سپلائی مکمل رکنے کا خدشہ نہیں ہے۔ان کمپنیز  نے کہا ہے کہ امکان ہے کہ حکومت ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مطالبات میں سے کچھ مطالبات مان جائے۔ 

خیال رہے کہ سپلائی کی مکمل صورتحال رات کو واضح ہوگی لیکن پیٹرول پمپس کو سپلائی میں کمی نوٹس کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    پاکستان بھرمیں پیٹرول کی شدید قلت پیدا ہونیکا خدشہ