(24نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو طبعیت خراب ہونے کے باعث کراچی کے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ انھیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو انفیکشن ہے، ان کا بخار نہیں ٹوٹ رہا، انھیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے مختلف ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔ مرض کی تشخیص کے بعد علاج میں آسانی ہوگی۔ شبہ ہے کہ انھیں گردے اور مثانے کا انفیکشن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حتمی بات رپورٹس کے نتیجے کے بعد پتا چلے گی۔ ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم مولانا فضل الرحمان کے معائنہ پر مامور ہے۔
ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ مولانا صا حب کی کورونا رپو رٹ منفی آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار فواد خان 8سال بعد دوبارہ چھوٹی سکرین پر نظر آئیں گے