پاکستان پہنچ کر بہت جذباتی محسوس کر رہی ہوں ،پاکستان کیسے پہنچی ؟بھارتی لڑکی ’انجو‘ نے سب بتا دیا

Jul 25, 2023 | 23:26:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارت سے آنے والی لڑکی نے کیسے سفر کیا، راستے میں کہاں کہاں کی سیر کی، پاکستان آتے ہوئے ان کی جذباتی کیفیت کیا تھی، اپنے وی لاگ میں ’انجو‘ نے سب کچھ بتا دیا۔

بارڈر کراس کر کے پاکستان آنے والی بھارتی لڑکی انجو نے کہا ہے کہ آج میں بہت خوش ہوں کہ مجھے آج موقع مل رہا ہے کہ بارڈر کراس کر کے پاکستان جاؤں، ویڈیو میں پاکستان آنے پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے انجو نے کہا کہ میں بہت جذباتی محسوس کر رہی ہوں، مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے کیونکہ ناممکن اب ممکن ہو گیا، بند دروازے کھل چکے ہیں اب میں آگے بڑھ رہی ہوں۔

پاکستان میں داخل ہونے کے بعد انجو نے بھارتی کرنسی کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کیا کیونکہ یہاں بھارتی کرنسی نہیں چلے گی، انہوں نے پاکستانی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی وجہ سے ناممکن ممکن ہو گیا ، انہوں نے گرونانک کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی وجہ سے یہ دروازے کھلے۔

بعد ازاں وہ ایک بس میں سوار ہوئیں اور بتایا کہ یہ بس انہیں گوردوارے پہنچائے گی جو وہاں سے 04 کلو میٹر کی مسافت پر ہے، گوردوارہ پہنچنے پر انہوں نے کہا کہ بالآخر وہ گوردوارہ پہنچ چکی ہیں جور دنیا کا سب سے بڑا گوردوارہ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پہنچنے والی بھارتی لڑکی انجو کا دیربالا میں انجو اور دیربالا کے نصر اللہ کا نکاح ہوگیا ہے، انجو نے اسلام قبول کرلیا اسلامی نام فاطمہ رکھا انجو اور نصر اللہ کا نکاح ڈسٹرکٹ کورٹ  دیر میں ہوئی۔

بارڈر پار کر کے پاکستان پہنچنے والی بھارتی لڑکی انجو نے خیبر پختونخوا کے بالائی ضلع دِیر بالا پہنچ کر نصر اللہ سے نکاح کر کیا۔