صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نےواٹر ٹریٹمنٹ اور سیوریج کی چار سکیموں کی منظوری دےدی

Jul 25, 2023 | 20:00:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے پانچویں اجلاس میں اربن ڈویلپمنٹ اور لوکل گورنمنٹ سیکٹرزکی 4ترقیاتی سکیموں کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں چار سکیموں کیلئے 5ارب روپے سے زائد کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔

لاہور میں بابو صابو کے مقام پر ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیرکیلئے 8کروڑ 85لاکھ روپے کے فنڈز منظور کئےگئے۔ جڑانوالہ میں سیوریج سسٹم کی بہتری اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کیلئے 2 ارب 48کروڑ 47لاکھ  کی منظوری دی گئی۔  خانیوال شہر میں سیوریج سسٹم کی بہتری کیلئے 1 ارب 24کروڑ 84لاکھ کی منظوری دی گئی جبکہ  گوجرہ شہر کیلئے 1 ارب 45کروڑ 13لاکھ روپے منظور ہوئے، چاروں منصوبوں کے لئے منظور ہونے والے فنڈز ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر اور سیوریج سسٹم کی اپ گریڈیشن پر خرچ ہونگے۔

اجلاس میں ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران نے شرکت کی۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز:
علی رامے

علی رامے سٹی نیوز نیٹ ورک سے وابستہ ایک سینئر تحقیقاتی رپورٹر ہیں۔ وہ 2013 سے اس گروپ سے وابستہ ہیں اور بنیادی طور پر پنجاب حکومت کے ماتحت محکموں میں تحقیقاتی اور دلچسپ  اسٹوریز کا احاطہ کرتے ہیں۔