فل کورٹ مطالبے کا مقصد تھا کسی قسم کا تنازع پیدا نہ ہو،احسن اقبال

Jul 25, 2022 | 23:08:PM

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس میں فل کورٹ تشکیل دینے کے مطالبے کی وجہ بتا دی۔
اپنے ٹوئٹ میں احسن اقبال نے کہاکہ فل کورٹ مطالبے کا مقصد تھا کہ کسی قسم کا تنازع پیدا نہ ہو،اس مطالبے کا مقصد تھا کہ سب فریقین کیلئے فیصلہ حتمی ہوگا،انہوں نے کہا حیرت ہے سپریم کورٹ کے 3 جج صاحبان نے یہ مناسب نہیں سمجھا۔


لیگی رہنما کا مزید کہناتھا کہ پاکستان آج تک 2017 کے وزیراعظم نواز کو عدالتی فیصلہ کے ذریعے نااہل کرنے کے سیاسی اور معاشی اثرات بھگت رہا ہے اور آج فل کورٹ نہ بنانے کے عدالتی فیصلے نے ملک میں ایک نئی سیاسی بحران کی بنیاد رکھ دی ہے جس کے معاشی اثرات کی ذمہ داری بھی کیا عدلیہ قبول کرے گی؟۔

یہ بھی پڑھیں: فل کورٹ بنانے کی درخواست پورے پاکستان کی تھی جو مسترد کردی گئی، عرفان قادر ایڈووکیٹ

مزیدخبریں