عمران خان اور اسد عمر کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس،سماعت 22 اگست تک ملتوی

Jul 25, 2022 | 13:18:PM
عمران خان اور اسد عمر کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس،سماعت 22 اگست تک ملتوی
کیپشن: عمران خان اور اسد عمر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے  پی ٹی آئی کے چیئرمین وسابق وزیر اعظم عمران خان اور  سابق وفاقی وزیر اسد عمر کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت کی،رکن سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

بیرسٹر علی ظفر کے معاون وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،انہوں نے بتایا کہ علی ظفر آج سپریم کورٹ میں مصروف ہیں اس لئے پیش نہیں ہو سکتے،معاون وکیل نے استدعا کی کہ سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کی جائے،انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی مذکورہ کیس زیرِ سماعت ہے، اس کیس کی سماعت 22 اگست کو مقرر کی گئی ہے۔ 

بعدازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 24 اگست تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: چودھری شجاعت کا سپریم کورٹ میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ