بلاول بھٹو کا پنجاب کی سیاست میں آنا خوش آئند ہے، علامہ ہشام الہیٰ ظہیر

Jan 25, 2024 | 22:26:PM
بلاول بھٹو کا پنجاب کی سیاست میں آنا خوش آئند ہے، علامہ ہشام الہیٰ ظہیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدرعلامہ حافظ ہشام الہٰی ظہیر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کا پنجاب کی سیاست میں آنا خوش آئند ہے کیوںکہ یہ یک جماعتی سیاست اور مافیا کی بلیک میلنگ کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور جمیعت اہل حدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے لاہور میں ملاقات کی، بلاول بھٹو کی جانب سے جمیعت اہل حدیث کے وفد کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

جمعیت اہل حدیث کے وفد میں مولانا ارشد بیگم کوٹی، مولانا حافظ ذاکر الرحمن صدیقی، مولانا عتیق الرحمن اظہر، حاجی ریاض احمد، قاری شفیق الرحمن ربانی، حافظ عبید الرحمن اور ایم فہد سعید بیگ کے ہمراہ دیگر افراد شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیے: نگران حکومت اور الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کرانے میں ناکام نظر آتے ہیں، سینیٹر مشتاق احمد

علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے اس موقع پر کہا کہ ہم ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے شہید عالم اسلام علامہ احسان الہٰی ظہیر کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا، ضیاءالحق اور انکے روحانی جانشینوں کو اپنا، علامہ شہید ؒ اور جمعیت اہل حدیث کی مشترکہ اپوزیشن قرار دیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ملکی اور غیرملکی سطح پر تعلقات عامہ بڑھانے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے کہا کہ ہم بلاول بھٹو سے اُمید رکھتے ہیں کہ وہ پنجاب میں بالخصوص اور پاکستان بھر میں اہل حدیث و اہل سنت کی مساجد و مدارس کو کھلوانے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔

علامہ ہشام الہٰی ظہیر اور بلاول بھٹو نے مستقبل میں بھی مزید ملا قاتیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔