عام انتخابات 2024ء، پوسٹل بیلٹ پیپرز کی تفصیلات سامنے آگئیں

Jan 25, 2024 | 20:47:PM
عام انتخابات 2024ء، پوسٹل بیلٹ پیپرز کی تفصیلات سامنے آگئیں
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) فروری میں ہونیوالے عام انتخابات کیلئے پوسٹل بیلٹ پیپرز کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ملک بھر سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے 4 لاکھ 49 ہزار 2 سو 87 پوسٹل بیلٹ پیپرز کی درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے قومی اسمبلی کیلئے 2 لاکھ 6 ہزار 5 سو 33 جبکہ صوبائی اسمبلیوں کیلئے 2 لاکھ 42 ہزار 7 سو 54 درخواستیں موصول ہوئیں۔

ان میں سے پنجاب اسمبلی کیلئے 74 ہزار 2 سو 74، سندھ اسمبلی کیلئے 26 ہزار 6 سو 49، خیبرپختونخوا سے سب سے زیادہ 81 ہزار 2 سو 82 اور بلوچستان سے 60 ہزار 5 سو 50 درخواستیں موصول ہوئیں۔