اسرائیل نے امارات میں سفارتخانہ کھول دیا

Jan 25, 2021 | 13:18:PM
اسرائیل نے امارات میں سفارتخانہ کھول دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد اسرائیل نےمتحدہ عرب امارات میں باضابطہ طور پر اپنا سفارتخانہ  کھول دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں قائم ہونیوالے اسرائیلی سفارتخانے میں ایتن نا ایح اسرائیل کے ناظم الامور کے فرائض انجام دیں گے۔ادھر  یو اے ای کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بھی تل ابیب میں  متحدہ عرب امارات کا سفارتخانہ کھولنے کی منظوری بھی دیدی ہے۔

 یاد رہےکہ  اگست 2020میں امریکا کی مدد سے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے۔