پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ ابڑو کو سینٹ الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

Feb 25, 2021 | 13:07:PM
پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ ابڑو کو سینٹ الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ ابڑو کو سینٹ الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔چند روز قبل الیکشن ٹریبونل نے سیف اللہ ابڑو کے ٹیکنوکریٹ کے لئے کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے انہیں سینٹ الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا تھا۔

تحریک انصاف کے رہنما  سیف اللہ ابڑو نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کی استدعا منظور کرلی اور انہیں سینٹ الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

واضح رہےکہ سینٹ الیکشن کے لئے سیف اللہ ابڑو کو ٹکٹ دیے جانے پر شدید تحفظات سامنے آئے جس پر پی ٹی آئی نے ان سے سینٹ کا ٹکٹ واپس لے لیا جب کہ لیاقت جتوئی نے الزام عائد کیا تھا کہ سیف اللہ ابڑو کو 35 کروڑ روپے کے عوض ٹکٹ دیا گیا ہے۔الیکشن ٹریبونل کا کہنا تھا کہ سیف اللہ ابڑو کے خلاف اپیل میں لگائے گئے اعتراضات ثابت ہوچکے ہیں اور وہ ٹیکنوکریٹ کے معیار پر پورا نہیں اترتے ہیں۔