این اے 56 اور 57  کے حلقے سے قلم دوات کے نشان پر الیکشن لڑ رہے ہیں: شیخ رشید

پی ڈی ایم کے خلاف عوام میں جاوں گا: شیخ رشید کا اعلان

Dec 25, 2023 | 18:35:PM
این اے 56 اور 57  کے حلقے سے قلم دوات کے نشان پر الیکشن لڑ رہے ہیں: شیخ رشید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے خلاف عوام میں جاوں گا، 56 اور 57  کے حلقے سے قلم دوات کے نشان پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔

راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل کرم سےحلقہ این اے 56  سے میرے اور راشد شفیق کے کاغذ منظور ہو گئے ہیں، پی ڈی ایم کے خلاف عوام میں جاوں گا، دوسری سکروٹنی 28 دسمبر کو ہے، آر او نے تفصیل کے ساتھ سکروٹنی کی، میرے اوپر کوئی کرپشن کا جارج نہیں لگا، 6 فروری کو ایک ہی جلسہ کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی جی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی برطرفی کا معاملہ، وزیراعظم آفس سے بڑی خبر آ گئی

انہوں نے مزید کہا کہ جتنے لوگ میرے مخالف ہیں میرے لیے قابل احترام ہیں، دعا ہے الیکشن پر سکون حالت میں ہوں، این اے 56 اور 57  کے حلقے سے قلم دوات کے نشان پر الیکشن لڑ رہے ہیں، قلم دوات کے نشان پر الیکشن لڑوں گا، یکم سے 6 جنوری تک انتخابی مہم کروں گا، ڈھوک دلال کالج کا افتتاح 6 فروری کوہی ہوگا، پنجاب حکومت سے اپیل ہے اپنا اسٹاف بھیجے۔

کاغذات کی سکرونٹی سے متعلق نات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری افسرِ اعلیٰ کا مشکور ہوں جنہوں نے ہمارے کاغذات سکروٹنی چیک کی، ہم غیرت مند ہیں، نہ بکنے والے ہیں، میں نسلی ہوں اصلی ہوں، راولپنڈی کے لیے جان دے دوں گا، این اے 56 اور 57 میں قلم دوات جیتے گی۔