ملک بھر میں گیس لوڈ شیڈنگ جاری شارٹ فال کتنا بڑھ گیا؟

Dec 25, 2022 | 17:06:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ملک بھر میں گیس لوڈ شیڈنگ جاری شارٹ فال کتنا بڑھ گیا؟
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ملک میں گیس شارٹ فال 1200 ایم ایم سی ایف ڈی سے بڑھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق سردی کی شدت میں اضافے سے گیس کی طلب بڑھ گئی، ڈیمانڈ زیادہ اور سپلائی کم ہونے کے باعث لوڈ مینیجمنٹ پرعملدرآمد محال ہوگیا، ملک کے کئی علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ مجبوری بن گئی۔

ملک میں گیس کی طلب 3600 ایم ایم سی ایف ڈی ہوچکی ہے اور دستیابی 2400 ایم ایم سی ایف ڈی ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کی طلب 1250 جبکہ رسد 900 ایم ایم سی ایف ڈی ہے، سوئی نادرن گیس کمپنی کی طلب 2300 اور رسد 1500 ایم ایم سی ایف ڈی ہے۔

جڑواں شہروں میں گیس کی طلب 180 ایم ایم سی ایف ڈی اور رسد صرف 80 ایم ایم سی ایف ڈی ہے، اس طرح راولپنڈی اسلام آباد میں گیس کا شارٹ فال 100 ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچ چکا ہے۔