ریاض سیزن۔۔ فرمائشی  نغموں کی گونج۔۔ عرب گلو کارہ نے چار چاند لگا دیئے

Dec 25, 2021 | 16:23:PM
 عرب گلوکارہ، بلیوارڈ ریاض، شہر، تھیٹر ، ایڈیشن، محفل موسیقی، شائقین، پسند 
کیپشن: احلام نامی عرب گلوکارہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)احلام نامی عرب گلوکارہ بلیوارڈ ریاض شہر کے ابوبکر سالم تھیٹر میں اپنے دوسرے ایڈیشن میں ریاض سیزن کی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر نمودار ہوئیں۔گلوکارہ  نے محفل موسیقی کا آغاز شاعر خالد الفیصل اور الحان طلال کے لرکس’’فدوہ عیونک‘‘ سے کیا۔ یہ  گلوکارہ احلام کے نئے البم کے نغموں میں سے ایک تھا جسے شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔

اپنا پہلا گانا مکمل کرنے کے بعد گلوکارہ احلام نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا اپنے فنی کیریئر کے دوران کنسرٹس کے باوجود جب میں اس کے اسٹیج پر جاتی ہوں تو اسٹیج کا خوف مجھ پر غالب آجاتا ہے۔ مگر سامعین کے جوش وجذبے کو دیکھتے ہوئے خوف ختم ہوجاتا ہے۔ میں تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ بالخصوص ریاض سیزن کے نگران ترکی آل الشیخ کا جن کی کوششوں سے ریاض سیزن جیسا تفریحی ایونٹ دیکھنے کو ملا۔

یہ بھی پڑھیںحریم شاہ سےشادی۔۔ بلال نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا
 نغموں کی پارٹی رات گئے تک جاری رہی۔ شائقین کی جانب سے ’’احلام‘‘ سے بار بار پرانے نغموں کی فرمائشیں کی گئیں۔ احلام کی آمد کی خبر سن کر ایونٹ کی ویب سائٹ پر اس کے تمام ٹکٹ صرف دو منٹ کے اندر اندر ختم ہو گئے۔

گلوکارہ  احلام نے مرحوم شاعر مساعد الرشیدی کے کلام سے کئی گانے جن میں "خزین"اداس گائے۔
 یہ بھی پڑھیں: علیزے شاہ کی نئی ڈانس ویڈیو وائرل۔کیا لباس قابل قبول۔۔؟