شاہد آفریدی نے عا مر کا معاملہ خراب کرنے کا ذمہ دا ر کس کو ٹھہرایا،چونکا دینے والا بیان

Dec 25, 2021 | 15:32:PM
شاہد آفریدی ، فاسٹ باولرمحمد عامر
کیپشن: شاہد آفریدی ، فاسٹ باولرمحمد عامر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)شاہد آفریدی نے فاسٹ باولرمحمد عامر کامعاملہ خراب کرنے کا ذمہ دار بورڈ اور میڈیا کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں کھلاڑیوں سے بیٹھ کر بات کرنی چاہیے نہ کہ میڈیا کے ذریعے پلیئرز کو فیصلے سے آگاہ کیا جائے ۔

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ پی سی بی انتظامیہ نے محمد عامر کے معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا اور بہتر کھلاڑی کو ضائع کیا، عامر کو اختیار حاصل ہے اور اسکی مرضی ہے چاہے وہ ایک فارمیٹ کھیلے یا تمام، لیکن معاملے کو خراب کرنے میں بورڈ کو قصور وار سمجھتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:  عابد علی دوبارہ کرکٹ کھیل پائیں گے یا نہیں۔۔سٹنٹ ڈالنے والےڈاکٹر کا چونکا دینے والابیان آگیا
شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ مجھے  رمیز راجہ کی ہر ٹور میں الگ کوچ کی پالیسی سے اختلاف ہے۔ اگر دورے میں پرفارمنس اچھی نہیں تھی تو اسکی ذمہ داری کون لے گا پلئیر یا کوچ؟۔ ایک سوال کے جوا ب میں ان کا کہنا تھا کہ  مصباح الحق جیسے کرکٹرز کو ٹیسٹ کرکٹ میں کوچ ہونا چاہیے اور ون ڈے اور ٹی20 میں الگ ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: ’دہلی والی گرل فرینڈ‘ گانے پر وقار یونس کااہلیہ کے ہمراہ زبر دست ڈانس، ویڈیو وائرل