پنجاب حکومت نے شفقت محمود کے حلقے پر خصوصی شفقت کر دی

Dec 25, 2020 | 20:07:PM
پنجاب حکومت نے شفقت محمود کے حلقے پر خصوصی شفقت کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب حکومت نے شفقت محمود کے حلقے پر شفقت کردی،وفاقی وزیرتعلیم کے حلقے میں ترقیاتی کاموں کی خصوصی گرانٹ منظور کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق این اے 130 میں سپیشل ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت دس کروڑ کی ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ہے،کمشنر لاہور ذوالفقار احمد گھمن کی سربراہی میں ڈویلپمنٹ کوارڈینیشن کمیٹی نے منظوری دی۔
 یوسی 211 ،212 میں دو کروڑ کی لاگت سے روڈ کارپٹنگ کا کام ہوگا، یوسی 214 ،216 میں چار کروڑ کی لاگت سے ترقیاتی کام ہوں گے ،یو سی 219 میں کارپٹنگ اور سیوریج کے کام کئے جائیں گے ، اس کے علاوہ حلقہ این اے 130 میں ہائی ویز ڈویژن روڈ کنسٹرکشن ونگ کام کرے گا ،کمشنر آفس نے سکیموں کی منظوری کے بعد پی سی ون طلب کرلئے۔