کل سے ملک کے بالائی،وسطی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی 

Dec 25, 2020 | 19:27:PM
کل سے ملک کے بالائی،وسطی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محکمہ موسمیات نے ہفتے اور اتوار کے روز ملک کے بالائی،وسطی علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ مغربی ہواﺅں کاسلسلہ ہفتے کی رات ملک کے مغربی علاقوںمیں داخل ہوگا ،مغربی ہواﺅں کاسلسلہ اتوار کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں تک پھیل جائے گا۔
موسم کاحال بتانے والے محکمے کاکہنا ہے کہ کوئٹہ، ژوب،زیارت، بارکھان وقلعہ سیف اللہ میں بارش اور برف باری کاامکان ہے،ہفتے سے سوموار کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر ،چترال ،دیر، سوات ،شانگلہ ،بونیر،کوہستان میں بادل برس سکتے ہیں ،ادھرمانسہرہ ،ایبٹ آباد ،ہری پور ،کوہاٹ، پشاور، کرم، بنوں،وزیرستان ،ڈیرہ اسماعیل خان ،سرگودھا ،میانوالی اورخوشاب بادل برسنے کاامکان ہے۔
گوجرانوالہ ،لاہور ،جھنگ ،سیالکوٹ ،اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے،اتوار کے روز ساہیوال، اوکاڑہ ،ملتان ،ڈیرہ غازی خان میں بارش کاامکان ہے،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،فیصل آباد ،بھکر اور لیہ میں بھی ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
جبکہ مری ،گلیات ،دیر ،سوات ،کوہستان ،شانگلہ ،مانسہرہ ،استور ،ہنزہ ،نیلم ویلی ،باغ ،راولا کوٹ میں برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے،محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔