لاہور میں شدید دھند ،راستے گم ہوگئے،موٹر وے بند، فلائٹ شیڈول  متاثر

Dec 25, 2020 | 11:43:AM
لاہور میں شدید دھند ،راستے گم ہوگئے،موٹر وے بند، فلائٹ شیڈول  متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں صبح سویرے شدید دھند کے باعث راستے گم ہوگئے،حد نگاہ 50میٹر سے 10میٹر تک ریکارڈ کی گئی، موٹروے ایم ٹو لاہور سے کلر کہار تک بند کردی گئی،درجنوں پروازیں بھی منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج بھی دھند نے ڈیرے ڈالے رکھے۔صوبائی دارالحکومت میں حدنگاہ انتہائی کم اور تیکنکی خرابی کے باعث 10پر وازیں منسوخ  کردی گئیں جبکہ 13پروازیں  تاخیر کا شکار بھی ہوئیں۔ائیر بلیو کی ابو ظہبی جانے والی پرواز 430صبح 10 بجے تک تاخیر کا شکار رہی۔ قطر ائیر ویز کی دوحہ جانے والی پرواز621دوپہر پونے 2بجے تک تاخیر کا شکار رہی۔ ائیر بلیو کی دبئی جانے والی پرواز 410منسوخ ترکش ائیر کی استنبول جانے والی پرواز 715منسوخ ائیر بلیو کی دبئی جانے والی پرواز416دوپہر ایک بجے تک ،ائیر بلیو کی کراچی جانے والی پرواز401دوپہر ساڑھے 3 بجے تک، پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 303پونے ایک بجے تک ، قطر ائیر ویز کی دوحہ جانے والی پرواز 629دوپہر سوا دوبجے تک تاخیر کا شکار رہی۔

ورجن اٹلانٹک کی لندن جانے والی پرواز365منسوخ کر دی گئی، ائیر بلیو کی کراچی جانے والی پرواز405شام سات بجے تک تاخیر کا شکار رہی۔ اتحاد ائیر کی ابوظہبی جانے والی پرواز 242منسوخ کر دی گئی،ائیر بلیو کی شارجہ جانے والی پرواز412 ہفتے کی صبح بارہ بجے تک تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔ شدید دھند نے ایئرپورٹ کو اپنی لپیٹ میں لئے رکھا۔ ر ن و ے پر حد نگاہ 50میٹر سے 10میٹر تک ریکارڈ کی گئی۔