وزیر اعظم کے لیے نئی مشکل کھڑی ہو گئی

Aug 25, 2022 | 11:23:AM

(ویب ڈیسک )وفاقی ملازمین نے 14 ستمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے گرینڈ دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہاؤس رینٹ، میڈیکل، کنوینس الاؤنس میں سو فیصد اضافہ کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ملازمین نے 14 ستمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے گرینڈ دھرنے کا اعلان کردیا۔گرینڈدھرنےکی قیادت آل گورنمنٹ ایمپلائزگرینڈ الائنس کرے گا ، آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کا کہنا ہے کہ دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے مطالبہ کیا ہے کہ ہاؤس رینٹ، میڈیکل، کنوینس الاؤنس میں سو فیصد اضافہ کیا جائے اور ڈیلی ویجز، کنٹریکٹ اور ایڈہاک ملازمین کو مستقل کیا جائے۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں تفریق کےشکاروفاقی ملازمین کوایگزیکٹوالاؤنس نہیں دیاگیا، پے اینڈ پنشن کمیشن کی سفارشات کے مطابق 150 فیصد اضافہ دیا جائے۔اسلام آبادوزیر مملکت داخلہ نے ملازمین کےمطالبات سےوزیراعظم کوآگاہ کیاتھا ، وزیرمملکت داخلہ عبدالرحمان کانجو نے وزیراعظم کو تحریری سفارشات پیش کی ہیں۔

مزیدخبریں