( میاں مظہر ) مشہور سٹیج ڈانسر منزہ ملتانی کے قتل کا معاملہ، مقتولہ نے اپنے شوہر کے خلاف بچی کی حوالگی کا کیس دائر کر رکھا تھا۔
مشہور سٹیج ڈانسر اور ٹک ٹاکر منزہ ملتانی کے قتل کا کیس نیا رخ اختیار کر گیا ہے، مقتولہ نے عدالت میں سابق شوہر زبیر بٹ کے خلاف بچی کی حوالگی کا کیس دائر کر رکھا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور پروڈکشن مینجر ظہور عباس انتقال کر گئے
قتل کی رات منزہ ملتانی کی سابق شوہر اور اس کے گھر والوں سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔ قتل والی رات منزہ ملتانی کی سوشل میڈیا کے لئے بنائی گئی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔