بھارت۔ کورونا کے مزید ساڑھے 3 لاکھ کیسز۔ 10 پروفیسر بھی چل بسے

Apr 25, 2021 | 13:21:PM
بھارت۔ کورونا کے مزید ساڑھے 3 لاکھ کیسز۔ 10 پروفیسر بھی چل بسے
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)دنیا بھر کی طرح بھارت میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں۔ مزید تین لاکھ 50 ہزار کیسز سامنے آگئے جبکہ مزید 2 ہزار 760 افراد جان سے چلے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا نے بھارت کے اعلیٰ ترین تعلیمی اداروں میں بھی تباہی مچا رکھی ہے اور  صرف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے 10 پروفیسر اب تک جاں بحق ہو چکے ہیں۔ 

دوسری جانب امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بھارت میں کورونا سے اموات کی اصل تعداد مودی سرکار کی جانب سے ظاہر کردہ تعداد سے بہت زیادہ ہے۔برطانوی ماہر ین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مئی کے پہلے ہفتے کے دوران بھارت میں کورونا کیسز کی روزانہ تعداد 5 لاکھ تک اور اموات 5700 تک ہونے کا خدشہ ہے۔برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا وبا ابھی نقطہ عروج پر نہیں پہنچی، ابھی تو شروعات ہے، آئندہ آنے والے دنوں میں بھارت کو مزید خراب صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیںبھارت کے بعد پاکستان میں بھی آکسیجن کی قلت۔۔۔