کورونا کی بگڑتی صورتحال. لاہور کے مزید 15 علاقوں میں لاک ڈاؤن

Apr 25, 2021 | 11:50:AM
کورونا کی بگڑتی صورتحال. لاہور کے مزید 15 علاقوں میں لاک ڈاؤن
کیپشن: لاک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے لاہور کے مزید 15 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن لاہور کے علاقے اعوان ٹاؤن،فیز 2 پی سی ایس آئی آر سوسائٹی ،گلد شت ٹاؤن،امیر الدین پارک،پیرا گون ایگزیکٹو کاٹیج ،امپریل گارڈن، اے بلاک گرین سٹی،ای بلاک تاج پورہ سکیم ،سی بلاک گرین سٹی ، ڈی ایچ اے فیز3 ڈبل ایکس بلاک اور فیز 5 ایچ بلاک ،اسلام پورہ، ساندہ، گارڈن ٹاؤن ابو بکر بلاک، ایچ بلاک ماڈل ٹاؤن میں کیا گیا۔ سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران شاپنگ مالز، ریسٹورانٹ، دفاتر بند رہیں گے جبکہ ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیںچین سے کورونا ویکسین لیکر طیارے پاکستان پہنچ گئے