پنجاب اور سندھ میں ڈینگی کے وار جاری، خاتون سمیت3 افراد جاں بحق

Sep 24, 2022 | 23:37:PM
پنجاب اور سندھ، ڈینگی کے وار، خاتون سمیت 3افراد جاں بحق،
کیپشن: ڈینگی وارڈ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب اور سندھ میں ڈینگی کے وار جاری ہیں، 24 گھنٹوں میں خاتون سمیت 3 افراد انتقال کر گئے۔
ملک بھر میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کے بعد ڈینگی وائرس بے قابو ہو گیا، لاہور میں ڈینگی بخار سے ایک اور موت ہوگئی، 55 سالہ ساجدہ بی بی ڈینگی ہیموریجک بخار سے زندگی کی بازی ہار گئی،ساجدہ بی بی ملتان روڈ کی رہائشی اور فاطمہ میموریل ہسپتال میں زیر علاج تھی،لاہور میں ڈینگی سے رواں برس اموات کی مجموعی تعداد 5 ہوگئی۔
ادھر کراچی میں بھی ڈینگی کیسز میں اضافہ ہوگیا، وائرس سے مزید 2 افراد انتقال کرگئے،مرنے والے دونوں افراد کاتعلق ضلعی وسطی سے ہے۔
کراچی میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد 33 ہوگئی،جن میں سے32 افراد کا تعلق کراچی جبکہ ایک کا تعلق حیدر آباد سے ہے،مرنے والوں میں سب سے زیادہ کا تعلق ضلع وسطی اور ایسٹ سے ہے ۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید  257 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی،رواں ماہ کے دوران کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد  4318 سے تجاوز کرگئی ،محکمہ صحت کا مزید کہناتھا کہ کراچی میں رواں سال کے دوران ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 6525 تک جاپہنچی ۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار پاکستان کب آئیں گے ؟میٹنگ میں کیا فیصلہ ہوا ؟