رواں سال کا دوسرا سورج گرہن کل ہوگا

Oct 24, 2022 | 21:44:PM
رواں سال کا دوسرا سورج گرہن کل ہوگا
کیپشن: سورج گرہن
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) رواں سال کا دوسرا سورج گرہن کل ہوگا،پاکستان سمیت دنیا بھر میں یورپ اور مشرق وسطیٰ سورج گرہن کے نظارہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں جزوی سورج گرہن کا آغاز 3 بج کر اکتالیس منٹ پر پشاور میں ہوگا، جبکہ کراچی میں میں جزوی سورج گرہن کا آغاز تین بج کر ستاون منٹ پر ہوگا۔کراچی میں جزوی سورج گرہن کا عروج پانچ بج کر ایک منٹ پر ہوگا جس سےکراچی میں پچاس فیصد تک سورج کی روشنی ڈھل جائے گی اورجزوی سورج گرہن کا سلسلہ غروب آفتاب تک جاری رہے گا ۔

ماہر فلکیات ڈاکٹر محمد جاوید  نے شہریوں سے اپیل کی کہشہری براہ راست سورج کا مشاہدہ نا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سائنسی تحقیق میں حاملہ خواتین اور بچوں کو سورج گرہن سے کوئی برا اثر نہیں پڑتا،شہری بہر حال احتیاطی تدابیر اختیار کریں.