عمران خان کے لئے بری خبر، الیکشن کمیشن کا اہم فیصلہ آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کی این اے 95 میانوالی کی سیٹ کو ڈی نوٹیفائی قرار دیے دیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک اور بری خبر آگئی۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کی حلقہ این اے 95 میانوالی سے جیتنے والی سیٹ کو خالی قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن نے این اے 95 میانوالی کو خالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ ریفرنس پر عمران خان کی نااہلی ہونے کی وجہ سے ان کی نشست کو خالی قرار دیا گیا ہے۔