غزہ میں 4 روزہ جنگ بندی کا آغاز

Nov 24, 2023 | 10:53:AM
غزہ میں 4 روزہ جنگ بندی کا آغاز
کیپشن: فوٹو اے ایف پی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت 4 روزہ جنگ بندی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عارضی جنگ بندی کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے ہوا ہے جو اگلے 4 روز یعنی منگل کی صبح 7 بجے تک جاری رہے گا،میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس اور اسرائیل کی جانب سے یرغمالیوں کو گروپ کی صورت میں رہا کیا جائے گا اور غزہ میں روزانہ کی بنیاد پر امدادی سامان کے 200 ٹرکوں کو داخلے کی اجازت ہو گی، اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق حماس کی جانب سے 50 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیل 150 خواتین اور بچوں کو رہا کرے گا۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری میں اب تک 14 ہزار 850 سے زائد فلسیطنی شہید اور 7ہزار فلسطینی لاپتہ ہیں جبکہ 36 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہیں،حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کہتے ہیں غزہ میں اب تک 335 اسرائیلی فوجی گاڑیاں تباہ کیں اور صرف 72 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی مزید 33 گاڑیاں تباہ کیں۔