جنگ بندی کا معاہدہ ہونے کے باوجود اسرائیلی فوج کے نہتے فلسطینیوں پر حملے جاری

Nov 24, 2023 | 09:56:AM
جنگ بندی کا معاہدہ ہونے کے باوجود اسرائیلی فوج کے نہتے فلسطینیوں پر حملے جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )قطر کی ثالثی میں جنگ بندی کا معاہدہ ہونے کے باوجود اسرائیلی فوج کے نہتے فلسطینیوں پر حملے جاری ہیں ، اسرائیلی فوج نے بربریت کی انتہا کردی، جنگ بندی سے قبل 24 گھنٹوں میں غزہ پر تین سو سےزائد حملے کئے گئے جس میں درجنوں معصوم فلسطینی شہید ہوگئے ۔

غزہ کے علاقے رفاح، خان یونس، جبالیہ اور نصائرات کیمپ پر صیہونی فوج نے قیامت برپا کردی، شیخ رضوان کے علاقے میں گھر پر فضائی حملے کے دوران 10 افراد شہید ہوگئے، صیہونی فورسز نے حماس کے نیول کمانڈر کو شہید کرنے کابھی دعویٰ کیا ہے,خان یونس میں بھی 10افراد شہید ہوگئے، خان یونس میں اسرائیل کے حملوں میں شہید 111 فلسطینی اجتماعی قبر میں سپرد خاک کردئیے گئے۔

7اکتوبر سے جاری چھ ہفتے کی خون ریزی میں پندرہ ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے جن میں6 ہزار سے زائد بچے اور 3600 خواتین شامل ہیں جبکہ  33ہزارسے زائد زخمی ہیں,اسرائیلی بمباری سے تباہ علاقوں میں7 ہزار فلسطینی لاپتہ ہیں، اسرائیلی حملوں سے طبی عملےکے207 اور شہری دفاع کے 26 جبکہ 65 صحافی بھی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام نے کہا ہے کہ غزہ میں تقریباً 22 لاکھ افراد کو ہنگامی بنیاد پر خوراک کی ضرورت ہے اور خبردار کیا ہے کہ عالمی ادارے کی ان لوگوں تک رسائی بہت محدود ہے، جو ایندھن اور دیگر سہولیات سے محروم ہیں۔

ادھر برطانوی فلاحی ادارہ آکسفیم نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی محاصرے اور ایک ماہ سے جاری بمبارے کے نتیجے میں پڑنے والے دباؤ اور صدمے کی وجہ سے بچوں کی قبل از وقت پیدائش کی شرح میں اضافہ ہوگیا ہے۔