اسلام آباد کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی دھرنے کے معاملے پر وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے اسلام آباد کو اہم مقامات سے کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز سہیل اختر چٹھہ کے مطابق جمعرات کی شام سے فیض آباد،کورال چوک اور 26 نمبر چونگی سے داخلی راستے بند ہو جائیں گے، فیض آباد سمیت اہم داخلی راستوں پر 20 ہزار نفری لگائی جائے گی، پولیس کےساتھ ایف سی اوررینجرز اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔
سہیل اختر چٹھہ کا کہنا ہے کہ فیض آباد کو چاروں اطراف سے کنٹینرز لگا کر مکمل سیل کر دیا جائے گا، بھارہ کہو اور آزاد کشمیر سے آنے والوں کے لیے راول ڈیم چوک سے ترامڑی کے لیے راستہ کھلا ہو گا۔