فا لج کے مریضوں کیلئے خو شخبری،نئی زندگی مل جائیگی

Nov 24, 2020 | 22:51:PM
فا لج کے مریضوں کیلئے خو شخبری،نئی زندگی مل جائیگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پا کستا ن کی طبی تاریخ میں پہلی بار فالج کے مریضوں کے دماغ میں اسٹنٹ ڈالنے کی تیکنیک شروع کی جائے گی۔قومی ادارہ برائے امراض قلب میں مریضوں کے علاج کے لئے پہلی بار نئی تیکنیک کا اعلان کردیا گیا ہے۔ فالج کے اٹیک کے 4 گھنٹے کے اندر متاثر ہونے والے مریض کے دماغ کی بند ہونے والی شریان کو کھولنے کے لئے انجیوپلاسٹی کی طرز پر اسٹنٹ ڈالا جائے گا، یہ طریقہ علاج پاکستان میں پہلی بار متعارف کرایا جائے گا۔
تفصیلا ت کے مطا بق ہسپتال کے سربراہ پروفیسر ندیم قمر نے بتایا کہ فالج کے مریضوں کو زندگی بھر معذوری سے محفوظ رکھنے کیلئے این آئی سی وی ڈی کی ماہرین فیکلٹی نے اپنی خدمات پیش کردیں۔ دماغ کی بند شریان کھولنے کے اس پیچیدہ اور حساس نوعیت کے پروسیجر میں صرف ایک گھنٹہ درکار ہوگا۔ انھوں نے بتایا کہ دماغ میں اسٹنٹ ڈالنے کیلئے انجیوپلاسٹی کی طرز پرماہرین کی نگرانی میں انتہائی پیچیدہ طریقہ کار کیا جائے گا جس کے بعد فالج کے مریضوں میں معذوری کا عمل ختم ہوجائے گا۔پروفیسر ندیم قمر نے بتایا کہ اس سے قبل فالج لاحق ہونے کے بعد مریض معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوجاتے ہیں تاہم قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ماہرین نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسے مریض جنہیں فالج کا اٹیک ہو اور وہ مریض 4 گھنٹے کے اندر اسپتال پہنچ جائے تو ان کے دماغ کی بند شریان کوکھولنے کے لئے اسٹنٹ ڈال دیاجائے گا جس کے بعد فالج کا مریض نارمل زندگی گزار سکے گا۔پروفیسر ندیم قمر نے پاکستانی قوم کو خوشخبری دیتے ہوئے بتایا کہ اسپتال میں آئندہ سال سے دل کی پیوندکاری (ہارٹ ٹرانسپلانٹ) کرنے کی بھی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں، اس سلسلے میں بعد ازمرگ عطیہ اعضا کا قانون پہلے ہی سینیٹ سے منظور کیا جاچکا ہے، اس قانون پر سابق صدر آصف علی زرداری کے دستخط موجود ہیں۔ اس قانون کے تحت کوئی بھی انسان اپنا اعضا کسی دوسرے انسان کو عطیہ کرسکتا ہے۔ اس قانون کے تحت ایس آئی یوٹی میں 1985 میں گردوں کا پہلا ٹرانسپلانٹ بھی کیا گیا جو جاری ہے۔