شنیرا پاکستانیوں سے اب کیوں ناراض؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم ایک بار پھر پاکستانیوں سے ناراض نظر آرہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شنیرا اپنے حالیہ پیغام میں گاڑی سے باہر کچرا پھینکنے اور صفائی کا خیال نہ رکھنے والوں پر برہم دکھائی دیں اور کہا کہ گاڑی سے باہر کچرا کہیں بھی پھینک دینا آپ کو کاہل، گندا، غیر مہذب بناتا ہے۔
Throwing rubbish out your car window not only makes you a lazy, dirty, inconsiderate person, it shows you are someone who has absolutely no respect for your country or anyone in it!
— Shaniera Akram (@iamShaniera) November 23, 2020
انہوں نے کہا کہ ایسے غلط کام کرنے والے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ان کی معاشرے میں کوئی عزت نہیں ہے۔شنیرا نے یہ بھی لکھا کہ ایسی حرکتیں کرنے والوں کی ذہنی کیفیت سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ایسے شخص ہیں جس کیلئے اپنے ملک یا یہاں بسنے والے لوگوں کیلئے قطعی کوئی احترام نہیں ہے۔اس سے قبل بھی شنیرا اکثر و بیشتر ساحل کی صفائی اور گندگی کے حوالے سے خبریں، نظریات، خیالات اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی زینت بناتی رہتی ہیں۔
واضح رہے کہ سماجی کارکن شنیرا اکرم نے پاکستان میں بچوں کے جنسی استحصال اور بدسلوکی کیخلاف آواز بلند کی تھی۔شنیرا کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ پورے پاکستان میں عام جگہوں پر جنسی استحصال ہو رہا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ’اگر آپ عوام میں ہیں اور کوئی آپ کو غیر موزوں طور پر چھوتا ہے تو آپ کو اس کا بھرپور جواب دینے کی ہمت ہونی چاہئے۔