بنگلا دیش کو دوسرے ٹی 20 میں بھی شکست، امریکا کو سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل

May 24, 2024 | 00:40:AM
بنگلا دیش کو دوسرے ٹی 20 میں بھی شکست، امریکا کو سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )امریکا نے بنگلا دیش کو دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی شکست دیتے ہوئے 3 میچز پر مشتمل سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ 

تفصیلات کے مطابق امریکا نے بنگلادیش کو دوسرے ٹی 20میں 6 رنز سے شکست دیتے ہوئے 2.0 کی ناقابل شکست برتری  حاصل کرلی ہے ،بنگلادیش کی ٹیم ان دنوں ٹی 20ورلڈکپ کی تیاریوں کیلئے دورہ امریکا پر موجود ہے،جہاں میزبان ٹیم نے مہمان ٹیم کو ایک بار پھر آؤٹ کلاس کرتے ہوئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست سے دوچار کر دیا،ہیوسٹن میں کھیلے گئے میچ میں امریکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹ پر 144رنز بنائے، مونانک پٹیل نے 42، ایرن جونس نے 35 اور اسٹیون ٹیلر نے 31 رنز بنائے،بنگلادیش کی جانب سے ارشاد حسین، شرف الاسلام اور مستفیض الرحمان نے 2، 2 وکٹیں لیں۔

145 رنز کے ہدف کے جواب میں بنگلادیش کی ٹیم آخری اوور میں 138 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، نجم الحسین نے 36 اور شکیب الحسن نے 30 رنز بنائے۔ یوں امریکا نے بنگلادیش کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 6 رنز سے ہرادیا،

امریکا کی جانب سے علی خان نے 25رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، سوراب اور شیڈلے نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی ، امریکا کو 3ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہوگئی ہے،واضح رہے کہ امریکا نے بنگلادیش کو سیریز کے پہلے  ٹی ٹوئنٹی میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی ٹاپ ٹین رینکنگ کی ٹیم کے خلاف امریکا نے پہلی فتح حاصل کی تھی ،دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سوشل میڈیا انفلوئنسرجوڑاسوتا رہ  گیا ،2سالہ بیٹا ڈوب کر ہلاک