راولپنڈی: سوشل میڈیا پر حساس مذہبی افواہ پھیلانے پر صحافی گرفتار

Mar 24, 2024 | 22:13:PM
راولپنڈی: سوشل میڈیا پر حساس مذہبی افواہ پھیلانے پر صحافی گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) سوشل میڈیا پر حساس مذہبی نوعیت کی افواہ پھیلانے پر اسرار راجپوت نامی صحافی خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا.

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق راولپنڈی میں سوشل میڈیا پر حساس مذہبی نوعیت کی افواہ پھیلانے پر پیرودھائی پولیس نے میرٹ پر تفتیش کا آغاز کردیا، پولیس نے افواہ پھیلانے والے اسرار راجپوت نامی صحافی کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار بھی کر لیا، اسرار راجپوت نے گزشتہ شب سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جھوٹی خبر دی کہ تھانہ پیرودھائی کے علاقہ سادات کالونی میں امام بارگاہ پر مشتعل افراد نے حملہ کردیا ہے جبکہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا تھا، حساس نوعیت کے معاملہ پر بے بنیاد خبر سے نہ صرف علاقہ میں سخت خوف و ہراس پھیلا بلکہ مذہبی طبقات کے جذبات بھی مجروح ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کیساتھ مذاکرات، بھارت کا موقف بھی سامنے آ گیا

ترجمان راولپنڈی پولیس کا مزید کہنا ہے؛ کہ تھانہ پیرودھائی پولیس کو اہل علاقہ کی جانب سے مذکورہ ملزم کے خلاف مزید درخواستیں موصول ہوئیں، علاقہ مکینوں نے ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا، راولپنڈی پولیس صحافی برادری کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، تاہم ذمہ دارانہ رپورٹنگ کو بھی مقدم رکھنا ضروری ہے، آزادی اظہار رائے کسی کو فساد اور شرانگیزی کے لیے افواہیں پھیلانے کی اجازت نہیں دیتی، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت سرگرم عمل ہے۔