رنگوں کا تہوار ہولی برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت ہے: بلاول بھٹو زرداری

Mar 24, 2024 | 11:11:AM
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان سمیت دنیا بھر کی ہندو برادری کو ہولی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہنا ہے کہ رنگوں کا تہوار ہولی برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان سمیت دنیا بھر کی ہندو برادری کو ہولی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہنا ہے کہ رنگوں کا تہوار ہولی برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہولی جیسے تہوار صرف ایک برادری نہیں بلکہ وسیع تر معنوں میں معاشروں کیلئے اہمیت کے حامل ہیں۔ اس طرح کے تہوار لوگوں کے درمیان اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دیتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی مساوات، انصاف اور اجتماعیت میں یقین رکھتی ہے۔ ہم قائداعظم، شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے فکر سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں پام سنڈےکاتہوارمنایا جا رہاہے

ہمارے قائدین کا ہر شہری کے حقوق کی بلا امتیاز حمایت کرنے کا غیر متزلزل عزم ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ 

اُن کا مزید کہنا تھا کہ آئیے آج ہم ثقافتی اور مذہبی تفریق سے بالاتر ہوکر بھائی چارے اور دوستی کے جذبے کو اپنائیں۔ یہ تہوار سب کے لیے خوشی، امن اور خوشحالی کا وسیلہ ثابت ہو۔