مری: کار میں آتشزدگی، تمام سوار محفوظ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ملکہ کوہسار مری میں شوالہ روڈ پر کار میں آگ لگ گئی اور خوش قسمتی سے تمام سوار محفوظ رہے۔
ریسکیو 1122 حکام کے مطابق مری میں شوالہ لنک روڈ پر کار میں آگ لگی، کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا، آگ کیسے لگی اہلکار ابتدائی معلومات لینے میں مصروف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ صحت ڈاکٹرز اور نرسز کی ہڑتال ختم کروانے میں ناکام
ریسکیو 1122 حکام کا مزید کہنا ہے کہ کار ایکسپریس وے سے ہوتی ہوئی مسیاڑی لنک روڈ سے مری کی جانب آ رہی تھی کہ آگ بھڑک اٹھی، خوش قسمتی سے کار میں سوار تمام افراد محفوظ رہے۔
واضح رہے کہ مری میں ٹریفک حادثات میں روز بہ روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، گزشتہ روز بھی تیز رفتار کار کھائی میں گرنے سے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔